چین کے اعلیٰ ترین بااختیار ادارے این پی سی کے سالانہ اجلاس کا افتتاح
2019-03-05 09:19:16
چین کے اعلیٰ ترین بااختیار ادارے این پی سی کے سالانہ اجلاس کا افتتاح
چین کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کا افتتاح پانچ تاریخ کو بیجنگ میں ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملکی قیادت سمیت تقریباً تین ہزار مندوبین نے تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے اجلاس میں گزشتہ سال کی سرکاری کارگردگی کی رپورٹ پیش کی اور رواں سال کے کام کے لیے تجاویز پیش کیں اور یہ رپورٹ نظرثانی کے لیے پیش کی جائے گی۔