کھلے پن کو جامع طور پر وسعت دی جا رہی ہے، غیرملکی سرمایہ کاری کے صنعتی و کاروباری اداروں میں سترفیصد کا اضافہ
کھلے پن کو جامع طور پر وسعت دی جا رہی ہے، غیرملکی سرمایہ کاری کے صنعتی کو کاروباری اداروں میں سترفیصد کا اضافہ
چینی حکومت نے کہا کہ سن دو ہزار اٹھارہ میں چین کے کھلے پن کو جامع طور پر وسعت دی گئی اور کاروباری ماحول کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر چین کی درجہ بندی کو بڑی حد تک بہتر بنایا گیا ہے۔"دی بیلٹ اینڈ روڈ "کی مشترکہ تعمیر میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حقیقی طور پر استعمال ہونے والی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت ایک کھرب اڑتیس ارب تیس کروڑ امریکی ڈالرز بنی جو ترقی پذیر ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔محصولات کی اوسط شرح نو اعشاریہ آٹھ سے سات اعشاریہ پانچ فیصد تک کم ہوئی۔چین نے غیرملکی سرمایہ کاری کی رسائی کے لیے منفی فہرست میں بڑی حد تک کمی کی ہے۔مالیات ،خودکار مصنوعات سمیت دیگر صنعتوں کے کھلے پن کو فروغ دیا گیا ہے اور دیگر غیرملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے منصوبے پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔غیرملکی سرمایہ کاری کے صنعتی و کاروباری اداروں کی تعداد میں تقریباً ستر فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔