محصولات میں کمی کی پالیسی مزید وسیع پیمانے پر اپنائی جائے گی
2019-03-05 09:35:00
محصولات میں کمی کی پالیسی مزید وسیع پیمانے پر اپنائی جائے گی
چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے حکومت کی ورکنگ رپورٹ میں کہا رواں سال مزید وسیع پیمانے پر محصولات میں کمی کی پالیسی اپنائی جائے گی ۔ خاص طور پر مینیوفیکچرنگ اور چھوٹےصنعتی و کاروباری اداروں کے محصولات میں کمی کی جائے گی ۔ محصولات کی ادائیگی میں اصلاحات کے ذریعے مینیوفیکچرنگ سمیت دیگر صنعتی و کاروباری اداروں پر عائد سولہ فیصد کے محصولات کوکم کر کے تیرہ فیصد تک لایا جائے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں کے لیے محصولات میں کمی ہو گی تاکہ منڈی کی اہم معیشت اور چھوٹے ادارے محصولات میں ہونے والی بڑی کمی کومحسوس کریں ۔