چین صنعتی و کاروباری اداروں کو فنانسنگ میں درپیش مشکلات کے حل پر زور دے گا
2019-03-05 10:50:22
چین صنعتی و کاروباری اداروں کو فنانسنگ میں درپیش مشکلات کے حل پر زور دے گا
چینی حکومت نے کہا ہے کہ ملکی حکومت رواں سال صنعتی و کاروباری اداروں کو فنانسنگ میں درپیش مشکلات کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔درمیانے و چھوٹے بینکوں میں کرنسی کے ذخائر کی مطلوبہ شرح میں مزید کمی کی جائے گی اور اس کے نتیجے میں نجی اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لئے قرض کی فراہمی میں اضافہ ہو جائے گا۔ مشین سازی کے لیے مزید قرض کی فراہمی کے لیے بڑے کمرشل بینکوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔قومی ملکیت کے بڑے کمرشکل بینکوں کی جانب سے چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے قرض کی فراہمی میں تیس فیصد سے زیادہ اضافہ ہوگا۔
حکومت نے وعدہ کیا کہ درمیانے اور چھوٹے صنعتی و کاروباری اداروں کے لئے فنانسنگ کی سہولیات کو آسان بنایا جائے گا ۔