نئی ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو تیز تر کیا جائے گا

2019-03-05 10:57:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نئی ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو تیز  تر کیا جائے گا

نئی ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو تیز تر کیا جائے گا

چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے پانچ تاریخ کو حکومت کی ورکنگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال چینی حکومت روایتی صنعتوں کی اصلاحات اور بہتری کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ نئی ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو تیز کرے گی اور تکنیکی تبدیلی اور مشینری میں بہتری کے لئے کاروباری اداروں کی حمایت کرے گی تاکہ چینی مصنوعات کا معیار جدید ترین بین الاقوامی میعار سے مطابقت حاصل کر سکے۔ علاوہ ازیں انفارمیشن ٹیکنالوجی، اعلیٰ کوالٹی کے حامل سازوسامان، ادویات سازی، نئی توانائی کی گاڑیوں، نئَے موا د سمیت نئی ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو تیز تر کیا جائے گااور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جائےگا۔اس کے ساتھ ساتھ چین تخلیق و جدت کے شعبے میں عالمی تعاون کو بڑھائے گا اور بیرونی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبہ اور غیرملکی باصلاحیت افراد کے لیے چین میں کام کرنے کے سلسلے میں سہولیات کو بہتر بنائے گا۔


شیئر

Related stories