روان سال چین اصراف میں اضافے کے لیے کوشش کرے گا
2019-03-05 11:06:09
روان سال چین اصراف میں اضافے کے لیے کوشش کرے گا
رواں سال چینی حکومت باشندوں کی آمدنی اورخرچ کی صلاحیت میں اضافے کے لیے مختلف اقدامات اختیار کرے گی اور صارف کی طلب کے مطابق زیادہ اعلی اور معیاری خدمات فراہم کرےگی ۔ اس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے شعبے میں نجی سرمایہ کے سلسلے میں رکاوٹ کو دور کرے گی ۔ چین میں ساٹھ سال کی عمر سے زائد افراد کی تعداد پچیس کروڑ تک پہنچ گئی ہے ، اس لیے چینی حکومت بزرگوں کی دیکھ بھال کی سروسز میں ترقی کو تیز تر کرے گی ۔سیاحتی شعبے کومزید فروغ دے گی اور گاڑیوں کی کھپت کی سطح کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی ،اس کے ساتھ ساتھ نئی توانائی کی گاڑی کی خریداری کے لیے ترجیحی پالیسی رکھے گی ۔