چین کی ترقی ماحول دوست ہو گی

2019-03-05 11:12:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی ترقی ماحول دوست ہو گی

چین کی ترقی ماحول دوست ہو گی

رواں سال چینی حکومت کا عزم ہے کہ وہ آلودگی کی روک تھام کے سلسلے میں مزید اقدامات کرے گی اور اس حوالے سے حاصل کردہ نتائج بھی برقرار رکھے گی۔ سلفر ڈائی آکسائڈ، نائٹروجن آکسائڈز کے اخراج کی مقدار میں تین فی صد تک کمی کی جائے گی ، اہم علاقوں میں PM2.5 کے ارتکاز کو مزید کم کیا جائے گا ساتھ ہی ساتھ پانی اور زمین کی آلودگی کی روک تھام کے اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا اور ماحول دوست صنعت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور بحالی کو فروغ دیا جائے گا تاکہ چینی عوام عمدہ اور صاف ستھرے ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں ۔


شیئر

Related stories