غیرملکی سرمایہ کاری کو چین کی طرف مائل کرنے کے لیے سلسلہ وار اقدامات اختیار کیے جائیں گے

2019-03-05 11:27:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

غیرملکی سرمایہ کاری کو چین کی طرف مائل کرنے کے لیے سلسلہ وار اقدامات اختیار کیے جائیں گے

غیرملکی سرمایہ کاری کو چین کی طرف مائل کرنے کے لیے سلسلہ وار اقدامات اختیار کیے جائیں گے

وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ دو ہزار انیس میں مزیدغیرملکی سرمایہ کاری کو چین کی طرف مائل کیا جائے گا اورمنڈی تک رسائی کو آسان بنایا جائے گا ۔ غیرملکی سرمایہ کاری کی منڈی تک رسائی سے متعلق منفی فہرست میں کمی کی جائے گی، زیادہ شعبوں میں خالصتاً غیرملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے اداروں کو فعال ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔بانڈ مارکیٹ کے کھلے پن کی پالیسی میں بہتری کی جائے گی،اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کے صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے ایک معقول اور منصفانہ ماحول تشکیل دیا جائے گا اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے قانونی حقوق و مفادات کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین ،شنگھائی آزاد تجارتی آزمائشی زون کو توسیع دے گا ، ہائی نان آزاد تجارتی آزمائشی زون کی تعمیر کو فروغ دے گا اور چینی خصوصیات کی حامل آزاد تجارتی بندرگاہوں کی تعمیر کے لیے طریقہ کار تلاش کیا جائے گا۔

انہوں نےاس توقع کا اظہار کیا کہ چین میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر سے بہتر ہوگا اور چین میں مختلف ممالک کے صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے مواقع میں بھی اضافہ ہوتا رہےگا۔


شیئر

Related stories