کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے ساز گا ر ماحول فراہم کیا جائےگا، لی کھہ چھیانگ

2019-03-05 11:30:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے ساز گا ر ماحول فراہم کیا جائےگا، لی کھہ چھیانگ

کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے ساز گا ر ماحول فراہم کیا جائےگا، لی کھہ چھیانگ

پانچ تاریخ کو چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے حکومت کی ورکنگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال چین جامع مشاورت، تعمیری شراکت اور مشترکہ مفادات کے اصول پر بین الاقوامی پیداواری صلاحیت کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنائے گا، تیسرے فریق کی مارکیٹ میں تعاون کو وسعت دے گا،" دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھائے گا اور "دی بیلٹ اینڈ روڈ" عالمی تعاون کے دوسرے سربراہی فورم کا انعقاد کرے گا۔چین مثبت طور پر اقتصادی عالمگیریت اور آزاد تجارت کے تحفظ کی کوشش کرے گا اور عالمی تجارتی تنظیم کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات پر عمل درآمد کرےگا۔ چین علاقائی جامع شراکت داری کے معاہدے( آر سی ای پی)، چین-جاپان-جنوبی کوریا آزاد تجارتی زون، چین-یورپ سرمایہ کاری کے معاہدے پر مذاکرات اور چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات کو مثبت انداز میں آگے بڑھائے گا۔ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ باہمی مشاورت کے ذریعے تجارتی تنازعات کو حل کیا جانا چاہیے، کئے جانے والے وعدوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد کیا جانا چاہیے اور اپنے قانونی حقوق کا تحفظ کیا جاناچاہئے۔


شیئر

Related stories