نجی معیشت کی ترقی کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا
2019-03-05 11:31:49
نجی معیشت کی ترقی کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا
چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پانچ تاریخ کو کہا کہ حکومت نجی معیشت کی ترقی کے لئے ماحول کی بہتری پر زور دے گی ۔ منڈی تک رسائی ، سرکاری خریداری اور ٹھیکہ و بولی کے حصول کے سلسلے میں مختلف ملکیت کے تمام کاروباری اداروں کے ساتھ یکساں سلوک اختیار کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ علمی اثاثوں کا تحفظ کیا جائے گا اور اس کی خلاف ورزی کی صورت میں سزا دی جائے گی تاکہ صنعت کار آزادی اور احساس تحفظ کے ساتھ اپنا کاروبار کر سکیں ۔