چینی حکومت اعلی معیار کی حامل ترقی کو پھرپور انداز میں فروغ دے گی،سی آر آئی کا تبصرہ
پانچ تاریخ کو چینی حکومت نے چین کے اعلی ترین بااختیار ادارے یعنی قومی عوامی کانگریس کو پیش کردہ حکومتی ورکنگ رپورٹ میں کہا کہ رواں سال اقتصادی و سماجی ترقی کی اہم اہداف یہ ہیں کہ جی ڈی پی میں چھ تا چھ اعشاریہ پانچ فیصد کےاضافہ کو برقرار رکھا جائیگا۔شہروں اور قصبوں کے اندر ایک کروڑ دس لاکھ سے زیادہ روزگار کے نئےمواقع فراہم کئے جائیں گے۔شہر یوں کےقوت خرید میں تین فیصد کا اضافہ کیا جائے گا۔دیہی علاقوں میں غریب لوگوں کی تعداد میں ایک کروڑ سے زیادہ کمی کی جائے گی اور جی ڈی پی کی فی یونٹ توانائی کی کھپت میں تقریباً تین فیصد کی کمی کی جائے گی۔
اس وقت دنیا میں اقتصادی اضافے میں سستی آرہی ہے۔ اسی طرح چین کے لیے بیرونی خطرات میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اندرونی اقتصادی ترقی کے دباؤ میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اس صورتحال میں چینی حکومت کی جانب سے مذکورہ اہداف مثبت مناسب اور مستحکم ہیں، ترقی کے حقائق سے مطابقت رکھتے ہیں اور استحکام میں اضا فہ کرنے والے اعلی معیار کی حامل اقتصادی ترقی پر عملدرآمد کے لیے فائد مند ہ ہیں۔
مذکورہ اہداف پر عملدرآمد کے لیے چینی حکومت رواں سال دس امور پر زیادہ توجہ دے گی جن میں میکرو کنٹرول کو مسلسل تخلیقی اور بہتر بنانا، کاروباری ماحول کو بہتر بنانا،تخلیقات کے ذریعے ترقی کو فروغ دینا، اندرونی طاقتور مارکیٹ کی تشکیل کے لیے کوشش کرنا،غربت کے خاتمے اور دیہی علاقوں کی ترقی کو آگے بڑھانا، مختلف علاقوں کی متوازن ترقی کو فروغ دینا،آلودگی کے روک تھام اور حیاتیاتی تعمیر کو مضبوط بنانا،کلیدی شعبوں کی اصلاحات کو گہرائی تک پہنچا نا، کھلے پن کو جامع طور پر وسعت دینا اور سماجی نصب العین کی ترقی کو تیز کرنا شامل ہیں۔ان دس اقدامات کے تحت ٹھوس اہداف اور تجاویز پیش کیےجائیں گے۔اس سے ظاہر ہوتاہے کہ چینی میعشت کی ترقی میں مسلسل تبدیلیاں آرہی ہیں۔جو اعلی معیار کی حامل ترقی کے معیار کے عین مطابق ہیں۔