چین حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کی حکمت عملی پر کامزن رہے گا ،چینی صدر شی جن پھنگ

2019-03-05 23:42:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کی حکمت عملی پر کامزن رہے گا ،چینی صدر شی جن پھنگ

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چینی صدر مملکت اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شیجن پھنگ نے پانچ تاریخ کی سہ پہر کو چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شریک اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے وفد سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کو مضبوط بنانےاور حیاتیات پر مبنی سبز ترقی کے مشن کی رہنمائی میں اعلی معیار کی حامل نئے ترقیاتی راستے پر گامزن رہنا چاہیئے۔حیاتیاتی نظام کے تحفظ سے متعلق امور کو مضبوط بنانا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے عہد میں چینی خصوصیات کےحامل سوشلزم پر گامزن رہنے اور اس کو فروغ دینے کی بنیادی حکمت عملی میں انسان اور قدرت کی ہم اہنگی ایک بنیادی اصول ہے۔ اندرونی منگولیا میں حیاتیاتی ماحول کی صورتحال نہ صرف مختلف قومیتوں کی زندگی اور ترقی سے قریبی تعلق رکھتی ہے،بلکہ چین کے شمالی علاقے، شمال مشرقی علاقے ، شمال مغربی علاقے نیز پورے چین کی حیاتیاتی سلامتی سے بھی قریبی تعلق رکھتی ہے۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آلودگی کے روک تھام پر زور دینا چاہیئے۔عوام سے متعلق سنگین ماحولیاتی مسائل کو اچھی طرح حل کرناچاہیئے۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کا سترواں سال ہے۔اس موقع پر معیشت کی مسلسل صحت مندانہ ترقی اور سماج کے مجموعی استحکام کو برقرار رکھنے کی ذمہ داریاں بھاری ہیں۔ اندرونی منگولیا کو مختلف کاموں کو اچھی طرح پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہیئے۔معیشت کی مستحکم ترقی کو یقینی بنانا چاہیئے۔غربت کے خاتمے کی جدو جہد ہونی چاہیئے۔عوام کی زندگی کے میعار کو مستحکم طور پر بلند کرنا چاہیئے۔مختلف قومیتوں کی مشترکہ خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔اور عوام کے پانےکے احساس، خوشحالی کے احساس اور سلامتی کے احساس میں اضافہ کیلٗے کوشش کرنی چاہیئے۔

چین حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کی حکمت عملی پر کامزن رہے گا ،چینی صدر شی جن پھنگ

چین حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کی حکمت عملی پر کامزن رہے گا ،چینی صدر شی جن پھنگ

چین حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کی حکمت عملی پر کامزن رہے گا ،چینی صدر شی جن پھنگ

چین حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کی حکمت عملی پر کامزن رہے گا ،چینی صدر شی جن پھنگ

چین حیاتیاتی ماحول کے تحفظ کی حکمت عملی پر کامزن رہے گا ،چینی صدر شی جن پھنگ

شیئر

Related stories