چین میں قدرتی ماحول کے تحفظ میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے: یو این ای پی
چین میں قدرتی ماحول کے تحفظ میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے: یو این ای پی
چوتھی عالمی ماحولیاتی کانفرنس رواں ماہ کے وسط میں کینیا کے درالحکومت نیروبی میں منعقد ہوگی۔مقامی وقت کے مطابق پانچ تاریخ کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام(یو این ای پی) کی قائم مقام ڈائریکٹر جوائس مسویا نے چائنا میڈیا گروپ کے نا مہ نگاروں کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین میں قدرتی ماحول اور حیاتیاتی انواع کے تحفظ میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔چینی وزیر اعظم کی جانب سے قومی عوامی کانگریس کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر پیش کردہ ورک رپورٹ میں بھی قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔
جوائس مسویا نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے کہ چینی حکومت نے آلودگی سے نمٹنے اور قابل تجدید توانائی سے متعلق امور کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے پرامید ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ دو ہزار گیارہ سے دو ہزار چودہ تک بیجنگ میں رہائش پذیر تھیں اس دوران انہوں نے ماحول کی بہتری کے لئے چین کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا نہایت قریب سے مشاہدہ کیا ہے ، جو قابل تعریف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین ایک بڑا ملک ہے اور ہم نے یہاں قدرتی ماحول کے تحفظ کے حوالے سے نمایاں پیش رفت دیکھی ہے۔امید ہے کہ آئندہ بھی ان کوششوں سے مزید ثمرات حاصل ہوں گے۔