چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل اراکین کی حکومت کی ورک رپورٹ پر نظر ثانی اجلاسوں میں شرکت
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل اراکین کی حکومت کی ورک رپورٹ پر نظر ثانی اجلاسوں میں شرکت
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل ارکان نے مختلف علاقائی وفود کی جانب سے حکومت کی ورک رپورٹ پر ںظرثانی اجلاسوں میں شرکت کی۔ پانچ تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل ارکان لی جان شو ، وانگ یانگ ، ہان جنگ ، وانگ حو نینگ اور جاؤ لے جی نے مقامی وفد کے مندوبین کے ساتھ مل کر حکومت کی ورک رپورٹ پرالگ الگ نظر ثانی کی۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل رکن، قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے چیرمین لی جان شو نے صوبے جانگ شی کے مندوبین کے ساتھ حکومت کی ورکنگ رپورٹ پر نظر ثانی کی۔
لی جان شو نے کہا کہ گزشتہ سال جناب شی جن پھنگ کی قیاد ت میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی رہنمائی میں پوری پارٹی اور پوری قوم نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانفرنس کی روح کے عین مطابق مشکلات کو دور کر تے ہوئے اعتدال پسند خوشحال معاشرے کے منصوبےپر عمل درآمد میں بڑی پیش رفت حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کی جانب سے پیش کردہ ورک رپورٹ میں اقتصادی شعبے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی پر زور دیا گیا ہے۔انہوں نے اس رپورٹ سےمکمل طور پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔
لی جان شو نے امید ظاہر کی کہ صوبے جانگ شی کے مندوبین صوبے جانگ شی کے لئے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے اہم حکام اور پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی منصوبہ بندی کے مطابق معیشت کی صحت مندانہ ترقی اور سماجی استحکام کو برقرار رکھیں گے، اعلیٰ معیار کی حامل ترقی اور فراہمی کی طرف ساختی اصلاحات کو آگے بڑھائیں گے ،ماحولیاتی اور حیاتیاتی خوبیوں سے فائدہ اٹھائیں گے اور غربت کے خاتمے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے۔