نیپال چین کی ترقی سے استفادہ کر سکتا ہے ،چین میں تعینات نیپال کے سفیر

2019-03-06 10:52:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نیپال چین کی ترقی سے استفادہ کر سکتا ہے ،چین میں تعینات نیپال کے سفیر

نیپال چین کی ترقی سے استفادہ کر سکتا ہے ،چین میں تعینات نیپال کے سفیر

چین میں تعینات نیپال کے سفیر لیلا منی پاؤ دیال نے پانچ تاریخ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی جانب سے پیش کی جانے والی سرکاری ورک رپورٹ سنی اور اس حوالے سے کہا کہ نیپال چین کی ترقی پر بڑی توجہ دیتا ہے اور چین کی ترقی سےاستفادہ کرنا چاہتا ہے۔

لیلا منی پاؤ دیال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ورک رپورٹ میں غربت کے خاتمے ،اقتصادی ترقی،ماحولیاتی تحفظ،بنیادی تنصیبات کی تعمیر اور دیہاتی ترقی سمیت دیگر شعبوں کا ذکر کیا گیا ہے جس نے دو ہزار انیس میں چینی حکومت کے کام کے لیے اہداف کا تعین کیا ہے۔

لیلا منی پاؤدیال کے خیال میں نیپال "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر کے تحت بنیادی تنصیبات کی تعمیر اور زراعت کی ترقی کے شعبوں میں چین کے تجربات سے استفادہ کر سکتا ہے۔


شیئر

Related stories