پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ کی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ سے ملاقات

2019-03-06 11:02:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ کی وفاقی وزیر  بین الصوبائی رابطہ سے ملاقات

پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ کی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ سے ملاقات

پانچ تاریخ کو پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی۔

یاؤ جنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ چاروں موسموں کے حکمت عملی کے شراکت دار کے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب کے دورہ چین کے دوران دستحط شدہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دو ہزار انیس کو چین -پاک دوستانہ شہروں کے سال کے طور پر منایا جارہا ہے۔چین اس موقع سے فائدہ اٹھا کر دونوں ممالک کے زیادہ سے زیادہ صوبوں اور شہروں کے درمیان دوستانہ تعلقات کے قیام کو آگے بڑھائے گا۔چین پاکستان کےساتھ مل کر علاقائی تبادلے کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور معیشت و تجارت، صنعت ، سیروسیاحت، تعلیم اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت تعاون کے لئے مضبوط سماجی بنیاد فراہم کی جاسکے۔

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر پاکستان میں مکمل طور پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔پاکستان، چین-پاک دوستانہ شہروں کے سال کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کا دائرہ صوبوں اور شہروں کی سطح تک وسیع کرنا چاہتا ہے۔


شیئر

Related stories