چینی حکومت کی ورک رپورٹ عالمی برادری میں پذیرائی
چینی حکومت کی ورک رپورٹ عالمی برادری میں پذیرائی
چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پانچ تاریخ کو قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں حکومت کی ورک رپورٹ پیش کی جس کو عالمی برادری نے بڑا سراہا۔
بیلجئیم کے شہر انٹورپ کے نائب میئر لوڈو فان کیمپن ہوٹ نے کہا کہ گزشتہ سال پیجیدہ عالمی صورتحال کے پیش نظر چین نے اقتصادی و سماجی اہداف کو قابل اطمینان حد تک پورا کیا ہے جو متاثرکن ہے۔
اکنامسٹ گروپ کی چائنہ ایریا کی سربراہ لیو چھیان کے خیال میں دو ہزار انیس میں اکثر ممالک اور صنعتی و کاروباری ادارے غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے غیریقینی صورت حال کا شکار ہیں، تاہم چین نئی ابھرتی منڈی میں سرمایہ لگانے کا خواہشمند ہے جو عالمی معیشت کے لیے سودمند ثابت ہوگا اور اس ضمن میں چین کے ذمہ دارانہ رویے اور اہم کردار کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی چین میں سرمایہ کاری کے ماحول کی بہتری اور غیرملکی سرمایہ کاری کو اپنی طرف مائل کرنے کے اقدامات کو خوش آمدید کہا ہے۔