چین کے قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کے دوران اصلاحات اور ترقی کی قومی کمیٹی کی طرف سے پریس کانفرنس

2019-03-06 16:53:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کے دوران اصلاحات اور ترقی کی قومی کمیٹی کی طرف سے پریس کانفرنس

چین کیاصلاحات اور ترقی کی قومی کمیٹی کے سربراہ حہ لی فن نے چھ تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال چین کی معیشت کی مستحکم ترقی کا رجحان برقرار رہیگا ۔ چینی حکومت ملک میں کاروباری ماحول کو مسلسل بہتر بنائے گی۔

جناب حہ لی ون نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کےدورانچینی معیشت کے تمام اہماشاریے معمول کے دائرے میںرہے ۔ اقتصادی ترقی کی سالانہ شرح چھ اعشارہ چھ فیصد رہی ۔چین کے قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی جاری کردہ حکومت کی ورک رپورٹ میں رواں سال کیلئےچینی معیشت میں شرح اضافہ چھ تا چھ اعشاریہ پانچ فیصد رکھا گیا ہے۔یہ ہدف چین کی اقتصادی ترقی کے تقاضے اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کے اہداف سے مطابق رکھتا ہے۔
پریس کانفرنس میںبتایا گیاکہ دو ہزار اٹھارہ کے دورانچین میں ہونےوالی غیرملکی سرمایہ کاری کی کل مالیت ایک نئی ریکارڈ تک پہنچی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ چین بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیےپسندیدہ ملکوں میں سے ایک ہے۔

چین کے قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کے دوران اصلاحات اور ترقی کی قومی کمیٹی کی طرف سے پریس کانفرنس

چین کی ترقی اوراصلاحات کی قومی کمیٹی کےنائب سربراہ نین جی جے نے چھ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چینکھلے پن اور ترقی کے تصور کی روشنی میںمختلف شعبوں میں اصلاحات کو مزید آگے بڑھائیگااور کاروباری ماحول کو بہتر بنائیگا ۔
اسی دن جناب نین جی جے نے چین کے قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کے دوران منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہرواںسال چین زراعت، کان کنی، مینوفیکچررنگ ، اور سروس سمیت مختلفصنعتی شعبوں میں زیادہ کھلے اقدامات اختیار کرے گا، اور زیادہ شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دی جائے گی.غیرملکی سرمایہ کاری کی رسائی کی منفی فہرست میںبہت کمی لائی جائیگی۔دوسری طرف چینی حکومت غیرملکی سرمایہ کاری کی نئی فہرست جاری کریگی تاکہ زیادہ سے زیادہ شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کا استعمال ہو سکے۔
جناب نین جی جے نے انکشاف کیا کہ رواں سالچین کی ترقی اور اصلاحات کی قومی کمیٹیغیرملکی سرمایہ کاری کے لیے کچھ اہممنصوبوں کی فہرست جاری کریگی جو نئی توانائی ،مینوفیکچررنگ، اور آئی ٹی سمیت متعددصنعتوں سے تعلق رکھتی ہے۔ان منصوبوں کے لیے ترجیحی پالیسی مرتب کی جا چکی ہے اوران کیلئے بہترین اورعمدہ سروس فراہم کی جائیگی۔

چین کے قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کے دوران اصلاحات اور ترقی کی قومی کمیٹی کی طرف سے پریس کانفرنس


شیئر

Related stories