"دی بیلٹ اینڈ روڈ"کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون کو مضبوط بنایا جائے ، سی پی پی سی سی کے رکن کی تجویز

2019-03-07 10:26:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

"دی بیلٹ اینڈ روڈ"کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون کو مضبوط بنایا جائے ، سی پی پی سی سی کے رکن کی تجویز

"دی بیلٹ اینڈ روڈ"کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون کو مضبوط بنایا جائے ، سی پی پی سی سی کے رکن کی تجویز

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے رکن اور موسمیاتی سیٹلائٹ سے متعلق سائنسدان چانگ شینگ اینگ نے پانچ تاریخ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ رواں سال انہوں نے "دی بیلٹ اینڈ روڈ"سے وابستہ ممالک میں سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک تجویز پیش کی ہے۔

چانگ شینگ اینگ نے کہا کہ نصف صدی کی ترقی سے چین کے موسمیاتی سیٹلائٹ کی مشاہداتی صلاحیت جدید بین الاقوامی معیار تک جا پہنچی ہے اور چین "دی بیلٹ اینڈ روڈ"سے وابستہ ممالک کے لیے موسمیاتی پیشگوئی، قدرتی آفات کے انسداد ،ماحولیاتی مشاہدات اور پیشہ ورانہ تربیت سمیت دیگر سروسز فراہم کر سکتا ہے تاکہ آس پاس کے ترقی پذیر ممالک بھی چین کی سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی سے مستفید ہو سکیں۔

چانگ شینگ اینگ کے مطابق گزشتہ سال فلپائن اور ویتنام نے چین سے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی مدد کی درخواست کی اور چین نے ان ممالک کو سلسلہ وار سروسز فراہم کیں ۔

چانگ شینگ اینگ نے بتایا کہ چین نے ایف وائی-ای ایس ایم نامی موسمیاتی سیٹلائٹ کا عالمی ہنگامی نظام قائم کیا ہے۔ یہ نظام سنگین قدرتی آفات سے فوری طور پر خبردار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پڑوسی اور دیگر ممالک اس نظام کا استعمال کرنے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔


شیئر

Related stories