چین کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال کی بہتری کا خیرمقدم
چین کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال کی بہتری کا خیرمقدم
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے چھ تاریخ کو رسمی کانفرنس میں کہا کہ چین کو امید ہے کہ پاکستان اور بھارت نیک خوہشات کا اظہار جاری رکھتے ہوئے بات چیت کے ذریعے تنازعات سے اچھی طرح نمٹیں گے اور باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے کوشش کریں گے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے پانچ تاریخ کو بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت چودہ اور اٹھائیس مارچ کو کرتارپور راہداری پر مذاکرات کے لیے وفود بھیجیں گے۔علاوہ ازیں پاکستان بھارت کے ساتھ متعلقہ رابطہ کو برقرار رکھنے کا خواہش مند رہا ہے۔اس حواے سے ایک سوال کے جواب میں چینی ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ موجودہ پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔پاکستان کا یہ اقدام موجودہ علاقائی صورتحال کی بہتری کے لیے سودمند ہوگا۔پاکستان اور بھارت جغرافیائی طور پر پڑوسی ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے مابین ہم آہنگی دونوں فریقین کے بنیادی مفادات سے مطابقت رکھتی ہے اور علاقائی امن و امان کے لیے بھی سودمند ہے۔انہوں نے کہا کہ چین دونوں فریقین کی بات چیت کے لیے تعمیری نوعیت کا کردار ادا کرتا رہے گا۔