نجی کاروباری اداروں کی اعلیٰ کوالٹی کی حامل ترقی کے لئے چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ارکان کی تجاویز
نجی کاروباری اداروں کی اعلیٰ کوالٹی کی حامل ترقی کے لئے چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ارکان کی تجاویز
چھ تاریخ کو چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا دوسرا اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے کئی ارکان نے کاروباری ماحول کی بہتری اور نجی معیشت کی ترقی کے فروغ اور چین میں نجی کاروباری اداروں کی ترقی کے لئے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔
چالیس برسوں کی ترقی کے بعد نجی کاروباری ادارے چین کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی اقتصادی کمیٹی کے نائب صدر لیو شی جن نے کہا کہ نجی معشیت اور چین کی معاشی و سماجی ترقی کے درمیان انتہائی قریبی رابطہ موجود ہے۔
حالیہ چند برسوں میں چینی حکومت نے نجی کاروباری اداروں کی ترقی کی حمایت کرنے کے لئے متعدد اقدامات اختیار کئے ہیں۔ان اقدامات کے نفاذ کے ساتھ ساتھ نجی کاروباری ادارں کی ترقی کے لئے ماحول بہتر ہورہا ہے۔چینی حکومت کی موجودہ ورک رپورٹ میں نجی کاروباری اداروں کی ترقی پر بھی توجہ دی گئی۔
عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے مستقل رکن اور صنعت و تجارت کی کل چین فیڈریشن کے نائب چیرمین یہ چھنگ نے کہا کہ نجی کاروباری اداروں کو ترقی اور سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے لئے حکومت کی حمایت کے علاوہ خود بھی کوشش کرنی چاہیئے۔علاوہ ازیں نجی کاروباری اداروں کو انتظام کے معیار کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ طویل المدتی ترقی کی منصوبہ بندی بھی کرنی چاہیئے۔