چین کے نائب وزیرخارجہ کھونگ شیوان یوہ کا دورہ پاکستان

2019-03-07 11:19:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے نائب وزیرخارجہ کھونگ شیوان یوہ کا دورہ پاکستان

چین کے نائب وزیرخارجہ کھونگ شیوان یوہ کا دورہ پاکستان

چین کے نائب وزیرخارجہ کھونگ شیوان یوہ کا دورہ پاکستان

چین کے نائب وزیرخارجہ کھونگ شیوان یوہ کا دورہ پاکستان

چین کے نائب وزیرخارجہ کھونگ شیوان یوہ کا دورہ پاکستان

چین کے نائب وزیرخارجہ کھونگ شیوان یوہ کا دورہ پاکستان

چین کے نائب وزیرخارجہ کھونگ شیوان یوہ کا دورہ پاکستان

چین کے نائب وزیرخارجہ کھونگ شیوان یوہ کا دورہ پاکستان

چین کے نائب وزیرخارجہ کھونگ شیوان یوہ نے چھ مارچ کو پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران چینی نائب وزیرخارجہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں چینی نائب وزیرخارجہ اور پاکستانی اعلی حکام نے پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال اور اس سے متعلقہ امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

چین کے نائب وزیرخارجہ کھونگ شیوان یوہ نے کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے حکمت عملی کے شراکت دار ہیں۔دونوں ممالک ہمیشہ کے لئے ایک دوسرےکے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔چین پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پرنظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان کی جانب سے صبر و تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ مل کر مذاکرات کے ذریعے صورتحال کو معمول پر واپس لانے کی جو کوششیں کر رہا ہے چین ان کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔چین کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ ہر ملک کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔چین بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی نہیں دیکھنا چاہتا۔چین اپیل کرتا ہے کہ پاکستان اور بھارت موجودہ صورتحال کو کشیدہ نہ بنائیں اور جلد از جلد بات چیت کے ذریعےخطے میں امن و استحکام کا تحفظ کریں۔چین اس عمل میں اپنا تعمیراتی کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اظہار کیا گیا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے۔پاکستان، حالیہ پاک-بھارت کشیدہ صورتحال کے درمیان چین کے حقیقی اور منصفانہ موقف کو سراہتا ہے۔پاکستان نے اعادہ کیا کہ پاکستان موجودہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانا نہیں چاہتا اور بھارت کے ساتھ مل کر بات چیت کے ذریعے تنازعات کو حل کرنا چاہتا ہے۔پاکستان اس عمل میں چین اور عالمی برادری کی جانب سے مثبت کردار ادا کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

شیئر

Related stories