چینی حکومت کی ورک رپورٹ پر پاکستانی ماہرین سمیت غیرملکی شخصیات نے بھرپور توجہ دی

2019-03-07 11:20:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی حکومت کی ورک رپورٹ پر پاکستانی ماہرین سمیت غیرملکی شخصیات نے بھرپور توجہ دی

چینی حکومت کی ورک رپورٹ پر پاکستانی ماہرین سمیت غیرملکی شخصیات نے بھرپور توجہ دی

رواں سال چینی حکومت کی ورک رپورٹ کو عالمی برادری کی جانب سےزبردست پذیرائی ملی۔اس رپورٹ میں شامل جدت کاری ،کھلے پن اور غربت کے خاتمے کے شعبے عالمی ماہرین کی توجہ کا مرکز رہے۔

پاکستان میں چین پاک اقتصادی راہداری کی صلاحیت کی تعمیر کے مرکز کے نائب ڈائریکٹر یاسر معسود نے کہا کہ چین نے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے اور چین ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیےبھی اپنا مثبت اور کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

کھلے پن کے حوالے سے دیگر ماہر ین نے نشاندہی کی کہ چین کا کھلے پن کا رویہ کثیرالطرفہ پسندی سے مطابقت رکھتا ہے اور چین کی جانب سے "دی بیلٹ اینڈ روڈ"کی تعمیر کیا جانا عالمی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہاہے۔

علاوہ ازیں دیگر ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے غربت کے خاتمے کے شعبے میں چین کے حاصل کردہ ثمرات کی پذیرائی کی اور ان ثمرات کو عالمی برادری کے لیے ایک عظیم خدمت قرار دیا گیا ہے۔


شیئر

Related stories