رواں سال چین کی مالیاتی پالیسی میں ٹیکس اور فیسوں میں کمی اولین ترجیح ہے۔ چینی وزیر خزانہ
2019-03-07 16:07:26
چینی وزیر خزانہ لیو کنگ نےسات تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چینی حکومت رواں سال مثبتمالیاتی پالیسی پر کاربند رہیگی. بڑے پیمانے پر ٹیکس اور فیسوں میںکمی کی جائے گی،جبکہ مالیاتی اخراجات کا پیمانہ مناسب طریقے سے بڑھایا جائے گا، اور اہم شعبوںمیں زیادہ سرمایہ کاریکی جائیگی۔
جناب لیو کنگ نے کہا کہ ٹیکس اور فیسوں میں کمی رواں سال چینی حکومت کی مالیاتی پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں سب سے اہم اقدام ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کی اصلاح کو جاری رکھنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مینوفیکچررز کے لئے موجودہ سولہ فیصد کی ٹیکس کی شرحکوتیرہ فیصدتککم کیا جائے گیا۔اسی طرح نقل و حمل کی صنعت اور تعمیراتی صنعت کے لئے موجودہ دس فیصد کی شرحکونو فیصد تک کم کیا جائیگا .