غربت کے خاتمے کے لیے کی جانے والی جدوجہد کو پایہ تکملیل تک پہنچایا جایے گا، چینی صدر شی جن پھنگ

2019-03-07 23:35:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

غربت کے خاتمے کے لیے کی جانے والی  جدوجہد کو پایہ تکملیل تک پہنچایا جایے گا، چینی صدر شی جن پھنگ

سات تاریخ کی سہ پہر کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، چینی صدر مملکت اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شریک صوبہ گان سو کے وفد سے ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دو ہزار بیس تک ملک سے غربت کے خاتمے کا ہدف مقرر کیاہے۔اب یہ مشن آخری مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔ہم نے آخری فتح حاصل کرنی ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے ملک میں خوشحال معاشرہ قائم کرنے کی حکمت عملی طے کی ہے ۔اس سلسلے میں غربت کے خاتمے کو نمایاں حیثیت دی گئی ہے جس میں بڑی پیش رفت بھی حاصل ہوئی ہے۔ غربت کے خلاف بنی نوع انسان کی جدوجہد کی تاریخ میں یہ ایک شاندار باب ہے۔اگلے دو برسوں کے دوران اس مشن کے راستے میں کٹھن مشکلات پیش آئیں گی ۔ ہمیں اب خصوصی طور پر انتہائی غربت کے مسئلے پر توجہ دینی ہوگی۔اس مقصد کے حصول کےلیے پسماندہ علاقوں اور آبادی کی امدادو حمایت کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ غربت کے خاتمے کے نصب العین کے نتائج تاریخ کی آزمائشوں پر پورے اتر سکیں۔

صدر شی جن پھنگ نے تاکید کی کہ دو بارہ غربت کے شکار ہونے والے اور نئی پسماندہ آبادی کو خصوصی امداد دی جائے۔ غریب علاقوں میں غربت کے خاتمے کے اعلان کےبعد متعلقہ کاموں کو جاری رکھا جا ئے۔ اس کے علاوہ متعلقہ سرگرمیوں میں بدعنوانی اور نااہلی کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ غربت کے خاتمے کی جدو جہد کامیاب ہوجائے اور ملک میں خوشحال معاشرے کی تعمیر کا نصب العین پایہ تکمیل تک پہنچے۔

غربت کے خاتمے کے لیے کی جانے والی  جدوجہد کو پایہ تکملیل تک پہنچایا جایے گا، چینی صدر شی جن پھنگ

غربت کے خاتمے کے لیے کی جانے والی  جدوجہد کو پایہ تکملیل تک پہنچایا جایے گا، چینی صدر شی جن پھنگ

غربت کے خاتمے کے لیے کی جانے والی  جدوجہد کو پایہ تکملیل تک پہنچایا جایے گا، چینی صدر شی جن پھنگ

شیئر

Related stories