شی جن پھنگ اور لی کھہ چھیانگ سمیت اعلی رہنماؤں کی نظرثانی اجلاسوں میں شرکت

2019-03-08 10:33:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شی جن پھنگ اور لی کھہ چھیانگ سمیت اعلی رہنماؤں کی نظرثانی اجلاسوں میں شرکت

شی جن پھنگ اور لی کھہ چھیانگ سمیت اعلی رہنماؤں کی نظرثانی اجلاسوں میں شرکت

شی جن پھنگ اور لی کھہ چھیانگ سمیت اعلی رہنماؤں کی نظرثانی اجلاسوں میں شرکت

شی جن پھنگ اور لی کھہ چھیانگ سمیت اعلی رہنماؤں کی نظرثانی اجلاسوں میں شرکت

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ ،چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل رکن اور وزیراعظم لی کھہ چھیانگ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل رکن اور قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے چیرمین لی جان شو، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل رکن اور عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیرمین وانگ یانگ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل رکن اور مرکزی کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے سیکرٹری وانگ حو نینگ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل رکن اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے نظم و ضبط کے معائنے کے لئے کمیشن کے سیکرٹری جاؤ لہ جی اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل رکن اور نائب وزیراعظم ہان جنگ نے سات تاریخ کو تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے لئے علاقائی وفود کے نظر ثانی اجلاسوں میں الگ الگ شرکت کی۔

صوبے گان سو کے وفد کے ساتھ حکومت کی ورک رپورٹ پر نظر ثانی کرتے وقت شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ صوبے گان سو کے عہدے دار اور عوام نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم اور پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی روح پر عمل درآمد کرتے ہوئے ترقی کے نئے تصورکے مطابق اقتصادی ترقی کو برقرار کھیں گے ، اصلاحات کو آگے بڑھائیں گے ، اقتصادی ڈھانچے کو بہتر بنائیں گے، عوام کے معیار زندگی کو بلند کریں گے، چیلنجز سے نمٹیں گے اور سماجی استحکام کے تحفظ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے گان سو میں اصلاحات و کھلے پن کو وسعت دی جائے گی، اقتصادی ترقی کے لئے نئی قوت فراہم کی جائےگا، تحفظ ماحول کو یقینی بنایا جائےگا اور سماجی امور کو فروغ دیا جائے گا تاکہ صوبے گان سو کے عوام مزید خوشحال ہوں۔جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ دو ہزار بیس میں غربت کے خاتمے کے ہدف کو پورا کرنے میں اب محض دو سال باقی رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طے شدہ ہدف کو پورا کرنے کے لئے انتہائی غربت کے خاتمے اور غریبوں کی امداد اور حمایت کو مضبوط بنایا جانا چاہیئے۔


شیئر

Related stories