پاکستان میں چینی سفیر نے چین-پاک دوستی میں تھنک ٹینک کے کردار پر زور دیا

2019-03-08 11:14:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان میں چینی سفیر نے چین-پاک دوستی میں تھنک ٹینک کے کردار پر زور دیا

پاکستان میں چینی سفیر نے چین-پاک دوستی میں تھنک ٹینک کے کردار پر زور دیا

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے سات تاریخ کو اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایک گول میز کانفرنس میں شرکت کی اور چین-پاک دوستی میں تھنک ٹینک کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر یاؤ جنگ نے کہا کہ پاکستان میں چین پر تحقیق کرنے والے اداروں کو دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تبادلوں کے پل کا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مزید علمی حمایت فراہم کی جائےگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعینات چینی سفارتخانہ مختلف تحقیقی اداروں کی مثبت طور پر حمایت جاری رکھے گا۔

اس موقع پر پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک "دی بیلٹ اینڈ روڈ " کے فلیگ شپ منصوبے کی حیثیت سے دونوں ممالک نیز اس علاقے کے باہمی روابط،اقتصادی خوشحالی اور امن و امان کے لیے سودمند ہوگا۔

پاکستان میں چین پر تحقیق کرنے والے سولہ اداروں کے چالیس سے زائد نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔


شیئر

Related stories