چین کے تبت خوداختیار علاقے میں ترقی کو فروغ دیتے ہوئے ماحول کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے

2019-03-08 11:24:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


چین کے تبت خوداختیار علاقے میں ترقی کو فروغ دیتے ہوئے ماحول کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے

چین کے تبت خوداختیار علاقے میں ترقی کو فروغ دیتے ہوئے ماحول کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے دوران تبت خوداختیار علاقے کے وفد کے مندوبین نے چھ تاریخ کو تبت میں ترقی ، عوامی زندگی اور ماحول سے متعلق صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی ایک سرگرمی کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے وضاحت کی کہ تبت کی ترقی ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ کی جا رہی ہے۔

قومی عوامی کانگریس کے مندوب اور تبت خوداختیار علاقے کے صدر مقام لہاسا کے میئر گو گو نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران لہاسا نے آلودہ پانی کے مسائل سے نمٹنے کو بہت زیادہ اہمیت دی گئ ہے۔رواں سال آلودہ پانی سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات اختیار کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ سطح سمندر سے بلند علاقے میں شجرکاری کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے تاکہ وہاں عوام کا رہائشی ماحول خوب سے خوب تر ہوجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھنگ ہائی -تبت سطح مرتفع میں حیاتیاتی تحفظ کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

تبت کے مقامی عہدہ داروں نے واضح طور پر بتایا کہ تبت میں جی ڈی پی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ماحول اور وسائل کا بھی بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔


شیئر

Related stories