چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی چین کی خارجہ پالیسی کے بارے میں تفصیلی پریس کانفرنس

2019-03-08 15:31:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی ریاستیکونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی جس میں انہوں نےچین کی خارجہ پالیسی اور غیر ملکی تعلقات سمیت دیگرامور پر نامہ نگاروںکےسوالاتکے جوابات دیے. دو گھنٹوں پرمحیط اس پریس کانفرنس میں، وانگ ای نے بارہادہرایا کہ چین دنیا بھرکے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کثیرالطرفہ نظام اور اقوام متحدہ کی قیادت میں موجودہ بین الاقوامی نظام کی حفاظت کے لیے کوششیں کرتا رہیگا۔
جناب وانگ ای نے کہا کہپچھلے سالچینی حکومت نے صدر شی جن پھنگ کےسفارتینظریہ کو ملک کے خارجہ امور کیلیے رہنما نظریہ قرار دیا۔ یہ چین کے سفارتی نظریہ کی تشکیل اور ترقی کے راستے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے.
رواں سالاپریل کے آخر میں بیجنگ میں دی بیلٹ انڈ روڈ انٹرنیشنل تعاون کیدوسری سربراہیکانفرنس منعقد ہورہی ہے. وانگای نے بتایا کہ چینی صدرشی جن پھنگسربراہ اجلاس کے افتتاحی تقریب میں شرکت اورخطاب کریںگے.
اس بارسمٹ میں زیادہ ریاستی رہنما شرکتکریں گے،اس کے علاوہ سو سےز ائدملکوں سے آنے والے ہزار سے زائدمندوبین دی بیلٹ انڈ روڈ کی تعمیر اور تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کریںگے ۔
پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین مذاکرات کے ذریعے بحران اور اختلافات کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے. مجھے امید ہے کہ دونوں فریق جلد از جلد موجودہبحران کو حل کریںگے اور آپس میں پائیدار اورمستحکمہم آہنگ تعلقات کے قیام کے لیےٹھوس فارمولا مرتب کریںگے۔
اس کے علاوہ چینی وزیر خارجہ نے یورپ، امریکہ اور روس سمیت مختلف ملکوں کے ساتھ چین کے تعلقات نیز جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی مسئلےسمیت دیگرامور پر نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیے۔

شیئر

Related stories