پاک بھارت کشیدگی پر چینی وزیر خارجہ کا اظہار خیال

2019-03-08 17:02:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

آٹھ تاریخ کوبیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکبھارت کشیدگی کاذکرکرتے ہوئےکہا کہ چین مذاکرات کے ذریعے بحران اور اختلافات کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہے. مجھے امید ہے کہ دونوں فریق جلد از جلد موجودہبحران کو حل کریںگے اور آپس میں پائیدار اورمستحکمہم آہنگ تعلقات کے قیام کے لیےٹھوس فارمولا مرتب کریںگے۔
جناب وانگ ای نے کہا کہ تنازعات کے تصفیے کے عمل کے دوران واقعے کی حقیقت کی صحیح انداز میں تحقیقہونی چاہیے،متعلقہ ملکوں کی علاقائی سالمیت اور اقتدار اعلی کا احترام ہونا چاہیے۔
وانگ ای نے کہا کہ پاکستان اور بھارت پڑوسی ہیں جوتبدیل نہیں ہوسکتے. دونوں ممالک جنوبی ایشیا کے برصغیر کی ہزاروں سالہ پرانی شاندار تہذیب و تمدون کےمشترکہ امینہیں۔دونوں استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے اہم مواقع کا سامنا کررہے ہیں. ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں فریق ہم آہنگی میں رہیںگے، ایک دوسرے کی مدد کریں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کرآگے قدم بڑھا ئیں گے۔

شیئر

Related stories