چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی ورک رپورٹ کا اجرا
گزشتہ سالکے دورانچین کے اعلی ترین بااختیار قانون ساز ادارے این پی سییعنی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ نے کیا کیا کارنامےسر انجام دیےہیں اورکونسی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ان کا احوالآٹھ تاریخ کی صبح چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے چیئرمین لی جان شو نے این پی سی کے سالانہ اجلاس میں مجلس قائمہ کی ورک رپورٹ میںپڑھ کرسنا یا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال این پی سی کی مجلس قائمہ نے آٹھ قوانین مرتب کیں،سینتالیس قوانینمیں ترمیم کی ، اوراہم قانونی معاملات پر نو فیصلےکیے. ان میں سے، اقتصادی شعبےمیں نمایان ثمرات حاصل کیےگیے ہیں.این پی سی کی مجلس قائمہ نے دو مرتبہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے قانون کے مسودہ کا جائزہ لیا اور اسےنظرثانی کے لیے کانفرنس کے سالانہ اجلاس میں پیش کیا.نو مرتب شدہ قوانین میں ای کامرس کا قانون، فارم لینڈ کے قبضے ٹیکس کا قانون، گاڑی کی خریداری ٹیکس کا قانون، اور دیہی زمین کے معاہدے کا قانون، کمپنی کا قانون، سول ایوی ایشن قانون، کارپوریٹ آمدنی ٹیکس کا قانونوغیرہ شامل ہیں جن سے ان علاقوں میں اصلاحات اور ترقی کو فروغ ملا.
رپورٹ میں کہا گیا کہ رواںسال این پی سیملک میں کھلے پن اور اصلاحات سے متعلقہ قانون سازی پر خصوصی زور دیگا ۔ عوامی فلاح و بہبود، قومی سلامتی،علمی حقوق کی حفاظت، سماجی انتظام و انصراماور تحفظ ماحول سمیت مختلفشعبوں میں قانون سازی کے عمل کومزید تیز کیا جائیگا تاکہ عوام کو قانون سازی کے عمل سے ٹھوس فوائد حاصل ہو سکیں۔