چین میں قابل کاشت زمین کا تحفظ کیا جائے گا، چینی صدر شی جن پھنگ

2019-03-08 21:03:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین نے اقتصادی و سماجی ترقی اور آبادی کی صورتحال کے مطابق بارہ کروڑ ہیکٹر زمین کو قومی فوڈسیکورٹیکے زون کے طور پر مرتب کیا ہے۔چین کے اعلی ترین رہنما شی جن پھنگ نے آٹھ تاریخ کو ایک مرتبہ پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ قابل کاشت زمین کے تحفظ پر گامزن رہنا چاہیئے تاکہ زرعی مصنوعات خاص طور پر اناج کی فراہمی کی ضمانت کو یقینی بنایاجائے۔یہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں طےکی جانے والیدیہی علاقوں کو خوشحال بنانے کی حکمت عملی میں سےاولین کام ہے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کی مختلف مقامی حکومتوں کو زمین سے متعلق نظرثانی اور انتظامی نظام کو بہتر بنانا چاہیئے اور زمین سے متعلق غیر قانونیسرگرمیوں پر سخت سزائیں دینی چاہیے۔

شیئر

Related stories