ماحول دوست ترقی کے تصور پر چینی صدر شی جن پھنگ کی ہدایات
2019-03-08 21:54:52
ماحول دوست اور سبز ترقی چین کی ترقیاتی حکمت عملی کا بنیادی تصور ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ نے قومی عوامی کانگریس کے نمائندوں کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ماحول دوست ترقی کا آغاز رہائشی ماحول کی بہتری سے ہونا چاہیے۔
صدر شی کی ہدایت پر دو ہزار اٹھارہ سے چین کے دیہی علاقوں میں رہائشی ماحول کی بہتری کے تین سالہ منصوبے پر عمل جاری ہے۔جناب شی جن پھنگ نے نشاندھی کی کہ زرعی ماحول اور دیہی علاقوں کی آلودگی کی روک تھام کو مضبوط کرناچاہیے۔ دوسری طرف زرعی پیداوارکے معیارپر نگرانی کا نظام قائمکرنا چاہیے ۔ حالیہ برسوںکے دورانچین کی وزارت زراعت زرعی پیداوار کی تیاری کے پورے نظام پر نگرانی کا نظام قائم کر رہی ہے۔