دیہی علاقوں کو جدید بنانے کی کوشش کی جائے گی، چینی صدر شی جن پھنگ
2019-03-08 22:07:57
آٹھ تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین میں جدید زراعت کی ترقی کیلئےگنجائش بدستور بڑی رہیگی ۔دیہی علاقوں کو جدید بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جانی چاہیئے۔
صوبہ حے نان زراعت کے لحاظ سے چین کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔شی جن پھنگ نےصوبہ حے نان کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ اس وقت چین میں شہروں اور دیہی علاقوں کے درمیان افراد اور سرمایہ کاری کے آزاد تبادلوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔نہ صرف یونیورسٹی سے گریجویٹ طالب علم اپنے آبائی وطن میں کام کے لیے واپس جا رہےہیں بلکہ کافی باصلاحیت افراد بیرونی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے بعددیہی علاقوں میں اپنے کاروبار کے لیے مواقع کی تلاش کررہےہیں۔