چینی رہنماوں کا قومی عوامی کانگریس کے دوران مختلف صوبائی یونٹس کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال
چینی رہنماوں کا قومی عوامی کانگریس کے دوران مختلف صوبائی یونٹس کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال
چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ ، وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ اور دیگر اہم حکومتی رہنماوں نے آٹھ مارچ کو تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے دوران مختلف صوبائی یونٹس کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہِ خیال کیا ۔
آٹھ مارچ کو عا لمی یوم خواتین منایا جاتاہے۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کی قومی عوامی کانگریس اور قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے دو اجلاسوں میں شرکت کی اور ملک بھر کی خواتین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر شی جن پھنگ نے صوبہ حہ نان کے نمائندہ وفد کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حہ نان ایک بڑا زرعی صوبہ ہے ۔ اس وقت دیہی علاقوں کی خوشحالی کی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے ۔صوبہ حہ نان کواناج کی فراہمی ، زرعی شعبے میں سپلائی سائیڈ کی ساختی اصلاحات ، ماحول دوست ترقی اور دیہات میں بنیادی تنصیبات کی بہتری کے لیے بھر پور کوشش کرنی چاہیئے ۔ شی جن پھنگ نے غربت کے خاتمے پر بھی زور دیا ۔
دریں اثنا وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے صوبہ حو بے کے نمائندوں کے ساتھ معیشت کی مستحکم ترقی ، منڈی کی قوت حیات کے فروغ اور اعلی معیاری مینیوفیکچرنگ صنعت کی ترقی نیز کسانوں کی آمدنی میں اضافے سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔