چینی کمپنیوں کے لیے ،منطقی اور منظم طریقے سے "باہر" جانے کے سلسلے میں رہنما اقدامات کیے جائیں گے: چین کے نائب وزیر تجارت

2019-03-09 16:25:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمپنیوں کے لیے  ،منطقی اور منظم طریقے سے "باہر" جانے کے سلسلے میں رہنما  اقدامات کیے جائیں گے: چین کے نائب وزیر تجارت

چینی کمپنیوں کے لیے ،منطقی اور منظم طریقے سے "باہر" جانے کے سلسلے میں رہنما اقدامات کیے جائیں گے: چین کے نائب وزیر تجارت

چین کے نائب وزیر تجارت چھیان کہ مینگ نے چین کی تیرہویں قومی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے دوران ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ برسوں میں بعض ممالک نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی سیکیورٹی کا کڑا جائزہ لیا ہے جس کے باعث چینی کمپنیوں کے لئے "عالمی سطح پر جانے" کے حوالے سے بعض مشکلات پیدا ہوئیں . چین کی وزارت تجارت کو متعدد چینی کمپنیوں کا رد عمل بھی موصول ہوا اور اس بات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ سے ہر قسم کی تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا ہے،ہم سکیورٹی اقدامات کےغلط استعمال اورعمومی سرمایہ کاری کے لیے رکاوٹیں نہیں دیکھنا چاہتے ۔ہم متعلقہ ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے لئے ایک کھلا، شفاف اور باسہولت ماحول بنانے کےخواہش مند ہیں تاکہ کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دیا جاسکے۔

شیئر

Related stories