چین کے قومی ملکیت کے اداروں میں کھلے پن کو مزید وسعت دی جائے گی
2019-03-09 18:51:58
نو مارچ کو چین کی ریاستی کونسل کے تحت قومی ملکیت کے کمیشن برائے نگرانی و انتظام کے ڈائریکٹر شیاؤ یا چھینگ نے نو تاریخ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی ملکیتی ادارے دیگر صنعتی و کاروباری اداروں کی طرح، کاروباری مقابلے میں اہمیت رکھتے ہیں.اس سلسلےمیں قومی ملکیت کے اداروں میں کھلے پن کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ وہ ترقی کر سکیں اور ان اداروں کو چین کے دیگر کاروباری اداروں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے مزید مواقع ملیں گے ۔ یہ ترقیاتی عمل مارکیٹ کے رجحان اور بین الاقوامی ترقی کی سمت میں بڑھایا جائے گا۔