گنجائش ، معیار اور تخلیق سمیت تین پہلووں سے تجارتی ترقی کے لیے کوشش کی جائے گی : وزارت تجارت

2019-03-09 19:07:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے وزیرِ تجارت جونگ شان نے نو مارچ کو تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے دوران منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال گنجائش ، معیار اور تخلیق سمیت تین پہلووں سے تجارتی ترقی کے لیے کوشش کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے بیرونی تجارتی پالیسیوں پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔ تجارتی ماحول اور بین الاقوامی منڈیوں کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے کوشش کی جائے گی تاکہ روایتی منڈی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ نئی منڈی دریافت کی جائے ۔ دوسری طرف ہائی ٹیکنالوجی ، اعلی معیار اور زیادہ منافع کی حامل مصنوعات کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اس کے ساتھ ہی درآمدات میں بھی اضافہ کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔اس کے علاوہ انہوں نے کاروباری اداروں کی تکنیکی اور انتظامی تخلیق پر بھی زور دیا ۔


شیئر

Related stories