چین کی تیرہویں سیاسی مشاورتی کانفرنس: مندوبین کا اقتصادی تعمیر اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق خطاب

2019-03-10 15:47:41
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے دوسرے سیشن کا دوسرا کل رکنی اجلاس نو مارچ کی سہ پہر کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں شریک مندوبین نے اقتصادی تعمیر اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر اب چین کی معیشت مستحکم ہے، لیکن معیشت غیر مستحکم ہونے کے دباؤ کا سامنا بھی ہے.پرائیویٹ انٹرپرائز ز سمپوزیم میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی تقریر نے نجی صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کی ۔مستقبل میں نجی صنعت کار ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے صنعتی و کاروباری اداروں کو مزید مضبوط بنائیں گے اور وسیع عالمی منڈی تک رسائی حاصل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چھنگھائی-تبت سطح مرتفع، چین میں ماحولیاتی سلامتی کی ایک اہم آڑ ہے،اس لیے وہاں پر تحفظِ ماحول سے متعلق سائنسی تحقیق کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے.


شیئر

Related stories