چین کی مستحکم کرنسی کی پالیسی میں کوئِی تبدیلی نہیں آئے گی

2019-03-10 19:03:19
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 چین کی مستحکم کرنسی کی پالیسی میں کوئِی تبدیلی نہیں آئے گی

چین کی مستحکم کرنسی کی پالیسی میں کوئِی تبدیلی نہیں آئے گی

دس مارچ کو چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنا کے صدر ای گانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین زر مباد لہ کو مسابقت اور تجارتی تنازعات میں آلہ نہیں بنائے گا ۔ چین کی اندرونی مالیاتی منڈی کو کھولنے کا عمل چین میں ہونے والی اصلاحات اور کھلے پن کے ٹائم ٹیبل کے مطابق کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی مستحکم کرنسی کی پالیسی کے مواد میں کوئی تبدلی نہیں آئے گی ۔ مجموعی حجم مناسب ہو گا ، ساخت مزید بہتر ہو گی اور اندرونی و بیرونی توازن پر بھی توجہ دی جائے گی ۔

ای گانگ نے تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے دوران ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کا زر مبادلہ کا نظام جی ٹوئنٹی اور دوسرے اہم عالمی مواقع پر کیے جانے والے وعدوں سے مطابقت رکھتا ہے ۔ حالیہ برسوں میں چین کے زر مبادلہ کے نظام میں منڈی کے مطابق اصلاحات کی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں قدم آگے بڑھائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں آر ایم بی کی شرح مبادلہ منڈی کے تقاضے کے مطابق تبدیل ہو گی اور اس کے نتیجے میں آر ایم بی ایک پرکشش او ر آزادانہ استعمال والی کرنسی بنے گی ۔ یوں چین اور پوری دنیا کے سرمایہ کار آر ایم بی پر زیادہ سے زیادہ اعتماد کریں گے ۔


شیئر

Related stories