تمام صنعتی و کاروباری اداروں کو اپنا اصل کام بہتر انداز میں کرنا چاہیئے : شی جن پھنگ

2019-03-10 21:28:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 تمام صنعتی و کاروباری اداروں کو اپنا اصل کام بہتر انداز میں کرنا چاہیئے : شی جن پھنگ

تمام صنعتی و کاروباری اداروں کو اپنا اصل کام بہتر انداز میں کرنا چاہیئے : شی جن پھنگ

دس تاریخ کو چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے قومی عوامی کانگریس میں صوبہ فو جیئن کے وفد کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ صوبہ فوجیئن کےنمائندے دنگ شی جونگ ایک نجی صنعت کار ہیں جو کہ کھیلوں کے سامان کی کمپنی آن تھا کے جنرل ڈائریکٹر ہیں ۔انہوں نے شی جن پھنگ کو بتایا کہ فو جیئن کے نجی صنعتی و کاروبارے ادارے اپنے کاروبارکے فروغ کے لیےتخلیقی عمل اپناتے ہوئےنہایت محنت کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دو ہزار ایک میں آن تھا کمپنی کے سامان کی مالیتِ فروخت تیس کروڑ چینی یوان سے بھی کم تھی لیکن دو ہزار اٹھارہ میں یہ مالیت چوبیس ارب دس کروڑ یوان تک جا پہنچی ۔ یہ بات سن کر شی جن پھنگ نے ان کی تعریف کی اور کہا کہ صنعتی و کاروباری ادارے کا مقصد نا صرف پیسہ کمانا ہے بلکہ حقیقی طور پر اپنا کام بہتر بنانا بھی ہے ۔

شیئر

Related stories