درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں اور نوجوانوں کی ترقی کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا : شی جن پھنگ

2019-03-10 21:46:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں اور نوجوانوں کی ترقی کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا : شی جن پھنگ

درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں اور نوجوانوں کی ترقی کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا : شی جن پھنگ

شی جن پھنگ نے دس مارچ کو قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شریک صوبہ فو جیئن کے وفد کے ساتھ حکومتی ورک رپورٹ پر نظر ثانی کے دوران اس بات پر زور دیا کہ تخلیق ، روز گار اور ایجادات کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا جانا چاہیئے ، معاشرے میں تخلیق ، روز گار اور ایجادات کی پوشیدہ صلاحیتوں کو بھرپور طور پر سامنے آنے کا موقع دیا جائے اور عالمی سطح پر چین کے اثرو رسوخ اورمسابقت کی صلاحیت کے فروغ کے لیے کوشش کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ درمیانے اور چھوٹے صنعتی و کاروباری اداروں اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے سازگار حالات فراہم کیے جائیں گے۔ فو جیئن کھلے پن اور نجی معیشت کے لحاظ سے بہترین صوبہ ہے ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ نظام کا مسئلہ جو کہ اس وقت ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے ، اسے حل کیا جانا چاہیئے ۔ نجی معیشت کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس سلسلے میں ہر ایک پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا اور مختلف ملکیت کے حامل صنعتی و کاروباری اداروں کی ترقی کے لیے انصاف، شفافیت اور قانون کی حکمرانی پر مبنی ماحول پیدا کیا جائے گا ۔

شیئر

Related stories