شی جن پھنگ :خوشحال معاشرے کی تکمیل میں کوئی بھی صوبہ پیچھے نہ رہے
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دس مارچ کو چین کی قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شریک صوبہ فو جیئن کے وفد کے نظر ثانی اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں سال عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترہویں سالگرہ ہے ۔گزشتہ صدی کے دوران جنگ و جدل کے سالوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے انقلاب کی بنیاد یہی علاقہ تھا اور عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے لیے فوجیئن نے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں.
قدرتی عوامل سمیت دیگر کئی عوامل کے باعث چین کے انقلابی علاقے اقتصادی اور سماجی ترقی میں نسبتًا پیچھے رہ گئے . چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارویں قومی کانگریس کے بعد سے، چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کئی بار ان انقلابی علاقوں کا دورہ کیا . وہ ہمیشہ ان علاقوں کے عوام کی زندگی کا خیال رکھتے ہیں .شی جن پھنگ نے بارہا اس بات کا ذکر کیا کہ " ان علاقوں کے لوگوں کو مزید خوشحال زندگی گزارنی چاہیے" اور " ان علاقوں کی ترقی کی رفتار کو تیز تر کیا جائے تاکہ وہاں کے لوگ اصلاحات اور ترقی کے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکیں۔