آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کی اشتراکی ترقی کی نئی راہ تلاش کی جائے گی : شی جن پھنگ

2019-03-10 22:05:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کی اشتراکی ترقی کی نئی راہ  تلاش کی جائے گی : شی جن پھنگ

آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کی اشتراکی ترقی کی نئی راہ تلاش کی جائے گی : شی جن پھنگ

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے دس تاریخ کو قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شریک صوبہ فو جیئن کے وفد کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان اشتراکی ترقی کی نئی راہ تلاش کی جانی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کناروں کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ بنیادی تنصیبات کی تعمیر ، توانائی و وسائل کے استعمال اور صنعتوں کے یکساں معیار کے لحاظ سے باہمی رابطہ کیا جائے گا ۔ہم چاہیں گے کہ تائیوان کے ہم وطن اور تائیوان کے کاروباری ادارے چین کے مین لینڈ آنے کے بعد فوجیئن کو اپنا پہلا گھرسمجھیں۔ رواں سال تائیوان کے ہم وطنوں کے نام پیغام جاری کرنے کی چالیسویں سالگرہ ہے ۔ شی جن پھنگ نے رواں سال کی ابتدا میں اس حوالے سےمتعلقہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کناروں کی اشتراکی ترقی کو فروغ دیا جائے گا تاکہ پرامن وحدت کی بنیاد مزید مضبوط ہو۔ اس سلسلے میں دس مارچ کو انہوں نے کہا کہ مین لینڈ کے شہریوں کی طرح تائیوان کے ہم وطنوں کو خدمات فراہم کی جائیں گی اور ان کی ضروریات کے مطابق ایسے اقدامات اختیار کیے جائیں گے جو تائیوان کے باشندوں کے لیے مفید ثابت ہوں ۔ شی جن پھنگ نے اٹھارہ سال تک صوبہ فو جیئن میں کام کیااس لیے وہ یہاں کی صورت حال سے بہت اچھی طرح واقف ہیں ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد انہوں نے کئی مواقع پر تائیوان کے بارے میں بیانات دیئے جو بیرونی دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔


شیئر

Related stories