چین کے صدر شی جن پھنگ سمیت دیگر رہنماؤں کی قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کےدوران مختلف وفود کے نظرثانی اجلاسوں میں الگ الگ شرکت

2019-03-11 11:02:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل اراکین شی جن پھنگ ،لی جان شو ،وانگ یانگ ،وانگ حو نینگ ،چاؤ لہ چی نے دس تاریخ کو تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے سالانہ اجلاس میں شریک مقامی وفود کے نظرثانی اجلاسوں میں الگ الگ شرکت کی۔

چینی صدر شی جن پھنگ ، جو کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین بھی ہیں ، نے صوبہ فو جیان کے وفد کے نظرثانی اجلاس میں شرکت کے وقت جدت کاری کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر زور دیا۔انہوں نے نجی کاروباری اداروں کے لیے یکساں،صاف شفاف اور قانونی ماحول کی فراہمی پر بھی زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہدایت کی کہ اکیسویں صدی کی بحری شاہراہ ریشم کی تعمیر سے استفادہ کرتے ہوئے صوبہ فوجیان کی ترقی کو آگے بڑھایا جائے۔اس کے علاوہ انہوں نے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تبادلے و تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے صدر لی جان سو نے صوبہ جیانگ سو کے نظرثانی اجلاس میں شرکت کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری کے قانون کے کردارکے حوالےسے آگاہ کیا۔عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیرمین وانگ یانگ نےتبت خوداختیار علاقے کے وفد کے نظرثانی اجلاس میں شرکت کے دوران ملک کی وحدت اور قومی اتحاد کے تحفظ اورغربت کے خاتمے پر زور دیا۔جب کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی سیکٹریٹ کے سربراہ وانگ حو نینگ نے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے وفد کے نظرثانی اجلاس میں سماجی استحکام اور عوام کےفلاح و بہبوط کو یقینی بنانے پر زور دیا۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیشن برائے انضباطی معائنہ کے سربراہ چاؤ لہ چی نے ہائی نان کے نظرثانی اجلاس میں آزاد تجارتی آزمائشی علاقے کی تعمیر کو تیز بنانے کی تاکید کی۔


شیئر

Related stories