چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے اراکین کی "دی بیلٹ اینڈ روڈ"کےفروغ کے لیے تجاویز

2019-03-11 11:03:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے حال ہی میں حکومت کی ورک رپورٹ پیش کرتے وقت "دی بیلٹ اینڈ روڈ"کی تعمیر پر زور دیا۔ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے اراکین نے "دی بیلٹ اینڈ روڈ"کی تعمیر کے حوالے سے مثبت تجاویز پیش کیں۔
چین کے تجارتی گروپ کے سربراہ لی جیئن ہونگ نے کہا کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ"سے وابستہ ممالک میں اقتصادی و تجارتی زونز کی تعمیر چین کے کھلے پن کی علامت ہے۔اس عمل میں مقامی وسائل کے مطابق مقامی معیشت کو فروغ دینا چاہیئے اور وہاں کے عوام کیزندگی کو بہتر بنا ناچاہیئے۔اس کے ساتھ ساتھ صنعتی و کاروباری اداروں کو مقامی خصوصیات کے ساتھ اپنے مفادات ہم آہنگ کرنےچاہیئے تاکہ پائیدار اور مستحکم ترقی کو یقینی بنایا جائے۔
چین کے نیشنل اسکول آف ایڈمینیسٹریشن کے اکنامک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر چانگ چیئن بین نے اپنی تحقیق میں یہ دریافت کیا ہے کہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے زونز کی تعمیر میں مالیاتیخدماتکا حصول اہم مشکلا تمیں سے ایکہے۔سرمایہ کے حصول میں درپیش مشکلاتکا حل اشد ضروری ہے۔
علاوہ ازیں دیگر اراکین نےبیرونی ممالک سرمایہکاری کے دوران درپیش قانونی مسائل کےحل کیلئےتجاویز پیش کیں۔

شیئر

Related stories