چین تخلیقی صلاحیت کے حامل ملک کی تعمیر کے لیے کوشش کرے گا : وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

2019-03-11 15:10:15
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

  چین تخلیقی صلاحیت کے حامل ملک کی تعمیر کے لیے کوشش  کرے گا  : وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

  چین تخلیقی صلاحیت کے حامل ملک کی تعمیر کے لیے کوشش کرے گا : وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

گیارہ مارچ کو چین کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی وانگ جی گانگ نے بیجنگ میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین بنیادی تحقیقات کو اہمیت دیتے ہوئے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تخلیقی ماحول بہتر بنائے گا اور تخلیقی صلاحیت کے حامل ملک کی تعمیر کی رفتار کو تیز تر بنائے گا ۔

تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے دوران منعقدہ پریس کانفرنس میں وانگ جی گانگ نے کہا کہ چین کی حکمت عملی کے تحت دو ہزار بیس تک چین تخلیقی صلاحیت کے حامل ممالک کی فہرست میں شامل ہو گا جبکہ دو ہزار پینتیس تک اس فہرست میں مزید آگے بڑھے گا اور دو ہزار پچاس تک چین سائنس و ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ایک مضبوط ملک بنے گا ۔

شیئر

Related stories