ہانگ گانگ اور مکاو ،گریٹر بے ایریا کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکیں گے :ہانگ کانگ اور مکاو کے نمائندگان

2019-03-11 16:12:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

ہانگ گانگ اور مکاو ،گریٹر بے ایریا کی تعمیر  میں اہم کردار ادا کر سکیں گے :ہانگ کانگ اور مکاو کے نمائندگان

ہانگ گانگ اور مکاو ،گریٹر بے ایریا کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکیں گے :ہانگ کانگ اور مکاو کے نمائندگان

چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں شریک ہانگ کانگ اور مکاو خصوصی انتظامی علاقوں کے نمائندوں نے حکومتی ورک رپورٹ پر نظر ثانی کے دوران خیال ظاہر کیا کہ گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاو گریٹر بے ایریا کی تعمیر ہانگ کانگ اور مکاو کے لیے ایک بہت اہم موقع ہے ۔ یہ دونوں علاقے اس اہم موقع پر اپنی برتری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کی ترقی اور بے ایریا کی تعمیر کے لیے اپنی بھر پور کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ملک دو نظام مرکزی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ کو دیا گیا منفرد سیاسی اور اقتصادی نظام ہے اور یہی ان کی برتری ہے ،ہانگ کانگ کو بے ایریا کی تعمیر میں ایک انجن کی حیثیت دی گئی ہے جس سےہانگ کانگ کی اہمیت مزید اجاگر ہوتی ہے اور یہ منصوبہ بندی ہانگ کانگ کے طویل مدتی مفادات اور ترقی کی ضروریات کے مطابق ہے ۔

ہانگ گانگ اور مکاو ،گریٹر بے ایریا کی تعمیر  میں اہم کردار ادا کر سکیں گے :ہانگ کانگ اور مکاو کے نمائندگان

ہانگ گانگ اور مکاو ،گریٹر بے ایریا کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکیں گے :ہانگ کانگ اور مکاو کے نمائندگان

درین اثنا مکاو کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ گوانگ دونگ ، ہانگ کانگ اور مکاو گریٹر بے ایریا کی تعمیر ناصرف ایک اہم ملکی حکمت عملی ہے بلکہ مکاو کے لیے ترقی کا موقع بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مکاو شہر جو ہائی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مثالی زون کے قیام کے لیے بھر پور کوشش کرے گا ۔


شیئر

Related stories