علمی اثاثوں کی جانچ پڑتال کے معیار اور کار کردگی کو بہتر بنایا جائے گا : چینی قومی بیورو برائے علمی اثاثہ جات
2019-03-11 16:19:01
علمی اثاثوں کی جانچ پڑتال کے معیار اور کار کردگی کو بہتر بنایا جائے گا : چینی قومی بیورو برائے علمی اثاثہ جات
چین کے قومی بیورو برائے علمی اثاثہ جات کے سربراہ شن چھانگ یو نے گیارہ مارچ کو اپنے بیان میں کہا کہ چین علمی اثاثوں کی جانچ پڑتال کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات اختیار کرے گا ۔
چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس کے دوران ہونے والی پریس کانفرنس میں شن چھانگ یو نے کہا کہ آئندہ پانچ سال کے اندر اشیا کی برینڈز کی جانچ پڑتال کا دورانیہ آٹھ مہینے سے کم کر کے چار مہینے تک پہنچ جائے گا جبکہ پیٹنٹ کے لیے جانچ پڑتال کا دورانیہ ایک تہائی سے کم ہو گا ۔ اس میں ہائی ویلیو پیٹنٹ کا جائزہ لینے کی مدت موجودہ وقت کے مقابلےمیں نصف ہو گی جو کہ موجودہ بین الاقوامی معیار کے مطابق سب سے تیزہے ۔