بیرونی سرمایہ کاری کے قانون کی تیاری چین کے کھلے پن کو توسیع دینے کے لیے مفید ثابت ہو گی : مکاو مندوبین

2019-03-11 16:20:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

آٹھ مارچ کو چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاری کے قانون کا مسودہ پیش کیا گیا ۔ نو تاریخ کو قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاس میں شریک مکاو خصوصی انتظامی علاقے کے مندوبین نے اس مسودے پر بحث کی ۔ متعدد مندوبین نے خیال ظاہر کیا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے قانون کی تیاری ملک کے کھلے پن کو توسیع دینے کے لیے مفید ثابت ہو گی ۔

مندوبین کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری کا قانون نئے عہد کی ترقی کے رجحان اور قانون کے مطابق طرز حکمرانی کے تصور سے مطابقت رکھتا ہے ۔ یہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے اٹھایا جانے والا ایک اہم قدم ہے جو ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے فائدہ مند ہے ۔


شیئر

Related stories